۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا آفاق عالم زیدی

حوزہ/ جو انسان اپنے مذہب کی لاج نہیں رکھ سکتا وہ کسی اور کی کیا لاج رکھے گا اس اسلام مخالف انسان نے قرآن کے خلاف زبان دراز کرکے اپنے اسلام سے باہر ہونے کا ثبوت دیا ہے، لیکن شاید اسے معلوم نہیں کہ خالق کائنات خود قرآن کا محافظ ہے اور جسکا محافظ خدا ہو اسے کوئی نہیں مٹا سکتا ہے۔ اور آج بھی ایک وارث قرآن پردہ غیب میں موجود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی جنرل سگریٹری پیام آفاق فاؤنڈیشن و امام جمعہ کندر کی سادات نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قرآن  مجید خالق کائنات کی وہ عظیم کتاب ہے کہ جس میں الفاظ بھی خدا کے ہیں اور مفہوم بھی خدا کا ہے اور جو بھی اس کی تحریف کا قائل ہے وہ حقیقت میں قرآن کا مخالف ہے اور جو قرآن کا مخالف ہے وہ دین کا مخالف ہے اور جو دین کا مخالف ہے وہ دائرہ اسلام سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو انسان اپنے مذہب کی لاج نہیں رکھ سکتا وہ کسی اور کی کیا لاج رکھے گا اس اسلام مخالف انسان نے قرآن کے خلاف زبان دراز کرکے اپنے اسلام سے باہر ہونے کا ثبوت دیا ہے، لیکن شاید اسے معلوم نہیں کہ خالق کائنات خود قرآن کا محافظ ہے اور جسکا محافظ خدا ہو اسے کوئی نہیں مٹا سکتا ہے۔ اور آج بھی ایک وارث قرآن پردہ غیب میں موجود ہے۔

مزید کہا کہ قرآن ہر زمانہ کی کتاب ہے اور ہر مسلہ کا حل اس میں موجود ہے یہ صرف مسلمونوں کی کتاب نہیں بلکہ ہر انسان کیلئے ہے اسی لئے میں کہتا ہوں کہ قرآن کل بھی زندہ باد تھا اور آج بھی زندہ باد ہے اور کل بھی زندہ باد رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Akram zaidi shams IN 08:50 - 2021/03/13
    0 3
    Koi to khta huyi hae Isko rizvi nhi bolna sayyed zada eysi bat sonch bhi nhi skta Ye jungli khud rao podha hae jiski asl hae na nsl Khi to koi kmi hae